رجسٹریشن نہ کرانے والے افغان مہاجرین کی نگرانی شروع

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع، ڈی پورٹ کرنے سمیت اثاثے ضبط کرلیے جائیں گے

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع، ڈی پورٹ کرنے سمیت اثاثے ضبط کرلیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

LONDON:
نیشنل ایکشن پلان کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے افغان مہاجرین کی کڑ ی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی رہائش کے حوالے سے ڈیڈلائن میں2 مہینے کی توسیع کی گئی ہے جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر رجسٹرڈ 7 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین نے اپنی رجسٹریشن کرلی ہے۔


ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ افغان مہاجرین نے رجسٹریشن کی ہے۔

 
Load Next Story