امریکی صدر نے جولیا پیئرسن کو خفیہ ادارے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر تعینات کردیا

جولیا پیئرسن نے 1983 میں میامی میں خفیہ ادارے کے ایجنٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا.


Sana News March 27, 2013
جولیا نے امریکا کو تمام اہم مواقعوں پر بھرپور تحفظ فراہم کیا بلکہ ہمارے اقتصادی نظام کو بھی محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، باراک اوباما۔ فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر باراک اوباما نے خفیہ ادارے کی 148 سالہ تاریخ میں پہلی بارخاتون اہلکار جولیا پیئرسن کو ادارے کی ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے جولیا پیئرسن کی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جولیا اس عہدے کے لئے انتہائی اہل ہیں، انہوں نے کہا کہ جولیا نے امریکا کو تمام اہم مواقعوں پر بھرپور تحفظ فراہم کیا بلکہ ہمارے اقتصادی نظام کو بھی محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


آرلینڈا سے تعلق رکھنے والی 53 سال کی جولیا پیئرسن نے 1983 میں میامی میں خفیہ ادارے کے ایجنٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور وہ سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر مارک سیو لائیوان کی جگہ 5 سال تک چیف آف سٹاف کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں