کراچی موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کی تبدیلی اورغیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

عوام کی سہولت کیلئے موٹر سائیکلوں پر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کی تنصیب کی ڈیڈ لائن 5 اپریل تک بڑھائی ہے،پولیس اعلامیہ


ویب ڈیسک March 27, 2013
کراچی کے عوام اپنی موٹر سائیکلوں پر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں لگالیں دوسری صورت میں موٹر سائیکل سوار کو مجرم تصورکیا جائے گا،سندھ پولیس۔ فوٹو: نور

سندھ پولیس نے موٹر سائیکلوں پر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کی تنصیب اور غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی تاریخ میں 5 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکلوں پر فینسی نمبر پلیٹوں کی جگہ سرکاری طور پر جاری کی گئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کی تنصیب اور غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی تاریخ کو 5 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے، سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن میں توسیع عوام کی سہولت کے لئے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ کراچی کے عوام اپنی موٹر سائیکلوں پر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں لگالیں دوسری صورت میں موٹر سائیکل سوار کو مجرم تصورکیا جائے گا اس کے علاوہ شہریوں کو غیر قانونی اسلحہ بھی فوری طور پر پولیس اسٹیشنز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ شہر کو اسلحے سے پاک کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں