الیکشن کمیشن کا ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 24 گھنٹوں میں ہٹانے کا حکم

وفاقی حکومت نے ڈپٍٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری اسٹیٹ بینک ایکٹ کے تحت کی ہے، وزارت خزانہ کا موقف


ویب ڈیسک March 27, 2013
الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں میں تقرریوں اور تبادلوں میں پابندی کے باوجود ڈیٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا نوٹس لیا تھا. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے پابندیوں کے باوجود وزارت خزانہ کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کو 24 گھنٹوں میں کالعدم قرار دینے کا حکم دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود کی تقرری کے سلسلے میں وزارت خزانہ سے جواب طلب کیا تھا، جس میں وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے ڈپٍٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری اسٹیٹ بینک ایکٹ کے تحت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے اشرف محمود کو 24 گھنٹوں میں ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں میں تقرریوں اور تبادلوں میں پابندی کے باوجود اشرف محمود کی ڈیٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا نوٹس لیا تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں