کشمیریوں کی حمایت پر میر واعظ کا پاکستان سے اظہار تشکر

یوم یکجہتی کشمیر کے روز بھی بھارتی فوج نے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کو گھر میں نظر بند رکھا


ویب ڈیسک February 05, 2018
یوم یکجہتی کشمیر کے روز بھی بھارتی فوج نے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کو گھر میں نظر بند رکھا فوٹو:فائل

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے روز بھی قابض فوج نے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کو گھر میں نظر بند رکھا۔ میرواعظ نے نظر بندی سے ہی یوم یکجہتی کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں اور حریت رہنماؤں نے پاکستان کی حمایت کو ہمیشہ سراہا۔

میرواعظ نے کہا کہ پاکستان 70 سال سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی اور مقامی سطح پر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیریوں کی حمایت پر پاکستان کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا، پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے جس کے بغیر تنازع کا حل ممکن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں