سیف کی وجہ سے کرینہ پھوٹ پھوٹ کر روتی ہیں

سیف علی خان شوٹنگ کے لیے گھر سے جاتے ہیں تو بہت برا لگتا ہے اور رونے لگتی ہوں، کرینہ کپور


ویب ڈیسک February 05, 2018
سیف جب گھر پرہوتے ہیں تو بہت خوش رہتی ہوں، کرینہ کپور۔ فوٹو: فائل

لاہور: کرینہ کپور بالی ووڈ کی باہمت اداکارہ سمجھیجاتی ہیں لیکن درحقیقت وہ بھی اندر سے ایک مشرقی عورت ہیں جو اپنے شوہر سیف علی خان کی وجہ سے بار بار روتی رہتی ہیں۔

کرینہ کپور 2007 میں شاہد کپور سے قربتوں کے خاتمے کے بعد سیف علی کے قریب آئیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ قربتیں محبت میں بدلی اور پھر 2012 میں دونوں نے شادی کرلی، ان کا ایک بیٹا تیمور علی خان بھی ہے جو ایک سال کا ہوگیا ہے۔ شادی اور بچے کے بعد دونوں میں محبت کم نہیں ہوئی اس کا اظہار دونوں کی جانب سے مختلف طریقوں سے ہوتا رہتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان جب گھر پرہوتے ہیں تو شوہر اور بچے کے ساتھ وہ بہت خوش رہتی ہیں لیکن جب بھی وہ کسی کام یا فلم کی شوٹنگ کے لیے گھر سے جاتے ہیں تو انہیں بہت برا لگتا ہے، سیف کے جاتے ہی وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں