’’’را‘ گلگت بلتستان میں سی پیک کو نقصان پہنچا سکتی ہے‘‘

دہشت گرد خطروں کے پیش نظر صوبے میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک February 05, 2018
دہشت گرد خطروں کے پیش نظر صوبے میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے، وزارت داخلہ فوٹو: فائل

بی بی سی کا وزارت داخلہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ 'را' اور 'این ڈی ایس' نے گلگت بلتستان میں پاک چین راہداری منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان حکومت کو صوبے میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں 'را' اور 'این ڈی ایس' گلگت بلتستان میں پاک چین راہداری منصوبوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس کے لیے دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے منصوبہ بندی بھی کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر صوبے میں جاری سی پیک سے منسلک تمام منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں