ایل او سی پر اشتعال انگیزی بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

بھارت کی جانب سے رواں سال اب تک 190 مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، دفترخارجہ


ویب ڈیسک February 05, 2018
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے رواں برس اب تک 13 معصوم شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوچکے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور 2 شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ایل او سی کے نیزہ پیر، نکیال اور کریلا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور فائرنگ کے نیتجے میں 2 مقامی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور سیزفائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، دو شہری شہید

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے مراسلے میں کہا کہ بھارت کی جانب سے رواں سال میں اب تک 190 مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 13 معصوم شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوچکے ہیں ، گزشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کرکے نیزہ پیر، نکیال اور کریلا سیکٹرز میں 2 افراد کو شہید کردیا گیا، بھارتی اشتعال انگیزی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں