کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے میرا رشتہ نہیں توڑ سکتا نواز شریف

ووٹ کو عزت نہ دی گئی تو خدانخواستہ ملک بیٹھ جائے گا، سابق وزیراعظم


ویب ڈیسک February 05, 2018
میرا آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، سابق وزیراعظم فوٹو:فائل

NEWYORK: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے میرا رشتہ نہیں توڑ سکتا۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، یوم کشمیر پر دل بہت دکھی ہے، مجھے نااہل قرار دے دیا گیا ہے، لیکن میں آزاد کشمیر سے نااہل نہیں ہوا اس لیے یہاں تو خدمت کرسکتا ہوں جبکہ کشمیری عوام سے نواز شریف کے رشتے کو کوئی فیصلہ توڑ نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عدل قائم کرنے کیلئے کشتیاں جلاکر میدان میں نکلے ہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر میرے خلاف اس طرح کے فیصلے نہ آتے تو اگلے دو چار سال میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ رہتا، سب کو سستا انصاف ملتا، ظالموں اور مجرموں کو 6 ماہ میں کیفرکردار تک پہنچایا جاتا، میرے ہاتھ صاف ہیں تو میرے خلاف کیوں فیصلہ سنایا گیا، حسن نواز شریف سے تنخواہ نہ لینے پر میری چھٹی کرادی گئی اور میرے بڑے بڑے پروگرام تھے جن پر پانی پھیر دیا گیا، اگر ووٹ کو عزت نہ ملی تو خدانخواستہ پاکستان بیٹھ جائے گا اور آگے نہیں بڑھے گا۔

نواز شریف نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان کا درد ہمارا درد ہے، بھارت کشمیروں کو زبردستی اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے، کشمیری شہید ہوتےہیں توپاکستان کے پرچم میں دفن کیا جاتاہے، مقبوضہ کشمیر میں پیلیٹ گنز سے کشمیری نابینا ہورہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں خود کو اکیلا نہ سمجھنا، ہم آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |