ایم کیو ایم کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کریں گے شاہی سید

تمام تر مشکلات کے باوجود اے این پی کراچی سمیت سندھ بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے، شاہی سید


ویب ڈیسک March 27, 2013
عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کی غیرمشروط حمایت کی تاہم اس کے باوجود انہیں نام نہاداتحادی سمجھا گیا،سینیٹر شاہی سید. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایم کیو ایم کے علاوہ ہر جماعت سے اتحاد کرے گی۔


کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کی غیرمشروط حمایت کی تاہم اس کے باوجود انہیں نام نہاداتحادی سمجھا گیا، پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نےصرف زبانی جمع خرچ کی۔ ان کی جماعت کے دفاتر پر حملے اور کارکنوں کو ہلاک کیا جارہا ہے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود اے این پی کراچی سمیت سندھ بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا ہر امیدوار آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترے ۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں