ایک دن ضرور سرینگر میں کشمیر کی آزادی کا جشن منائیں گےمریم نواز

میرادل ناصرف مصنوعی لکیرکے اس پار والے کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے بلکہ میری رگوں میں بھی کشمیر کا خون ہے،مریم نواز

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو جبر سے نہیں دبایا جاسکتا،مریم نواز،فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ بندوقوں اور مظالم سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جاسکتا وہ دن ضرور آئے گا جب ہم سری نگر میں کشمیر کی آزادی کا جشن منائیں گے۔

مظفر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ میرادل نا صرف مصنوعی لکیر کے اس پار بسنے والے کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے بلکہ میری رگوں میں بھی کشمیر کا خون ہے، جو زخم مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کو لگتا ہے اس کا درد ہم محسوس کرتے ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: کوئی فیصلہ عوام سے رشتہ نہیں توڑ سکتا

مریم نواز نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو جبر سے نہیں دبایا جاسکتا، دعا کریں کہ وہ دن ضرور آئے جب ہم سری نگر میں کشمیر کی آزادی منائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن میں آزاد کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کسی مخالف کو ایک نشست بھی جیتنے نہیں دی،یہاں کی عوام میاں نوازشریف اور شیر کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story