سری لنکن کرکٹرز کو چنئی میں کھیلنے سے روکنا انتہائی افسوسناک ہے مرلی دھرن

میں خود تامل ہوں اور میری اہلیہ کا تعلق چنئی سے ہے جو میرا دوسرا گھر ہے، مرلی دھرن

سری لنکا کے لئے 20 سال تک کرکٹ کھیلی لیکن تامل ہونے کے باوجود کرکٹ بورڈ اور حکومت نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی، مرلی دھرن فوٹو: فائل

سری لنکا کے سابق ریکارڈ ساز بولر مرلی دھرن نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹرز کو چنئی میں کرکٹ کھیلنے سے روکنا انتہائی افسوسناک ہے۔


اپنے ایک بیان میں مرلی دھرن نے کہا کہ وہ خود تامل ہیں اور ان کی اہلیہ مادھی مالار کا تعلق چنئی سے ہے جو ان کا دوسرا گھر ہے لیکن یہاں سری لنکن کھلاڑیوں کو کھیلنے سے روکنا حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کھلاڑیوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو وہ کیسے کھیل سکتے ہیں۔



مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سری لنکا کے لئے 20 سال تک کرکٹ کھیلی لیکن تامل ہونے کے باوجود کرکٹ بورڈ اور حکومت نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔


دوسری جانب آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے مطابق کسی کھلاڑی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا نے بھی دھمکی دی ہے کہ کسی بھی سری لنکن کھلاڑی یا آفیشل کو ریاست میں قدم نہیں رکھنے دیں گے۔


واضح رہے کہ آئی پی ایل کی 9 میں سے 8 فرنچائز مرلی دھرن کے علاوہ کئی دیگر سری لنکن کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرچکی ہیں جن میں سے کمار سنگاکارا حیدرآباد دکن اور مہیلا جے وردھنے دہلی ڈیئر ڈیولز کے کپتان بھی مقرر کیے جاچکے ہیں۔
Load Next Story