پیپلز پارٹی کا جلسہ جنگلہ گرنے سے متعدد کارکن زخمی
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا
پیپلز پارٹی کے جلسے میں پینا فلیکس کے لیے لگایا گیا جنگلہ گرنے سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے لاہور موچی گیٹ گراؤنڈ میں جاری جلسے میں پینا فلیکس لگانے کے لیے جنگلہ نصب کیا گیا تھا جس پر جیالوں کے چڑھنے کی وجہ سے جنگلہ توازن بر قرار نہ رکھتے ہوئے گر گیا جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔
جنگلہ گرنے سے متعدد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔