کراچی کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم

بارش کے باعث صدر، ملیر اور شاہ فیصل کالونی سمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ فوٹو: فائل

شہر کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔


کراچی کے علاقے ٹاور، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، پاپوش نگر اور نارتھ ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث شہر کی کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے باعث صدر، ملیر اور شاہ فیصل کالونی سمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Load Next Story