نقیب اللہ قتل مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے وفد پر جوتے برسا دیے
ہمیں آصف زرداری کی ہمدردی کی کو ئی ضرورت نہیں ہم ان کی تعریفیں سننے نہیں بیٹھے، مظاہرین
نقیب اللہ قتل کے خلاف محسود قبائل کے دھرنے میں پیپلز پارٹی کے رہنما کا جوتیوں اور بوتلوں سے استقبال کیا گیا اور انہیں تقریر بھی نہیں کرنے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نقیب اللہ قتل کے خلاف محسود قبائل کا اسلام آباد پریس کلب کے باہر دھرنا کئی روز سے جاری ہے جس میں مظاہرین سے خطاب کرنے کے لیے مختلف سیاسی رہنما وقتاً فوقتاً آرہے ہیں۔
آج پیپلز پارٹی کا وفد بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما عامر فدا پراچہ شامل تھے۔ خطاب کرنے کے لیے جیسے ہی عامر پراچہ اسٹیج پر پہنچے تو مشتعل مظاہرین نے ان پر جوتے اور بوتلیں پھینکنا شروع کردیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نقیب اللہ کی طرح پتہ نہیں کتنے قبائلیوں کو کراچی میں قتل کیا گیا، عمران خان
مظاہرین نے شیم شیم کے نعرے لگائے اور کہا کہ ہمیں آصف زرداری کی ہمدردی کی کو ئی ضرورت نہیں ہم آصف زرداری کی تعریفیں سننے کے لیے نہیں آئے۔
بعدازاں مظاہرے میں شریک قبائلی رہنماؤں نے اپنے مشتعل نوجوانوں کو غصہ نہ کرنے کی تلقین کی تاہم اشتعال کے سبب عامر پراچہ خطاب نہ کرسکے اور عامر فدا پراچہ دھرنا چھوڑ کر چلے گئے۔