پدماوت کے بعد رنویر کی ایک اور فلم ریلیز کرنے کا اعلان

کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر مبنی فلم ’83‘ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر ہے ہیں۔


ویب ڈیسک February 05, 2018
کپل دیو کی زندگی پر مبنی فلم ’83‘ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر ہے ہیں ۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی متنازع فلم ' پدماوت' کی کامیابی کے بعد ان کی ایک اور فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے پے در پے فلم 'رام لیلا ، باجی راؤ مستانی اور پدماوت' جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری اور انتھک محنت سے جو مقام بنایا اُس کا کوئی ثانی نہیں یہی وجہ ہے کہ رنویر سنگھ کی متاثر کردینے والی اداکاری کی وجہ سے تمام ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بھی رنویر ہی ہیں اور اب مداحوں کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ رنویر کی فلم '83' کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔

https://twitter.com/83_thefilm/status/960096277970210816

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی رنویر سنگھ کی فلم '83 ' کے آفیشل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا کہ کلینڈر پر نشان لگالیں کیوں کہ رنویر سنگھ کی فلم '83' 30 اگست 2019ء میں ریلیز کی جائے گی۔



رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ میں اُس وقت پیدا ہوا جب کرکٹ کا دور اپنے عروج پر تھا اور جب ہدایت کار کبیر خان نے مجھے فلم کی پیشکش کی تو میں نے فوری طور پر رضامندی ظاہر کردی کیوں کہ فلم کی کہانی صرف کرکٹ کی نہیں بلکہ انسان کی کہانی پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ کی فلم '83' کو 5 اپریل 2019ء میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب فلم نئی تاریخ پر ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں