رمضان المبارک میں خصوصی پکوان

رمضان المبارک میں کھانوں کا مزہ کریں دوبالا۔


Madiha Shah August 08, 2012
رمضان المبارک میں خصوصی پکوان (فوٹو ایکسپریس)

بٹر چکن

اجزاء:۔ چکن (بون لیس) آدھا کلو' پسا ہوا ادرک و لہسن دو چائے کے چمچ' نمک حسب ذائقہ' ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی' دہی آدھی پیالی' فریش کریم آدھی پیالی' پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ' سفید زیرہ پسا ہوا یک چائے کا چمچ'گرم مسالہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ' کالی مرچ پسی ہوئی ایک چٹکی' تیزپات ایک عدد' ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی' لیموں کا رس دو چائے کے چمچ' مکھن دو کھانے کے چمچ' کارن فلور دو کھانے کے چمچ' کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ۔
ترکیب:۔ دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں ہری پیاز کے سفید حصے کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔

پھر اس میں مکھن' لیموں کا رچ' ادرک اور لہسن' گرم مسالہ' لال مرچ' زیرہ اور تیزپات شامل کرلیں۔ اس کو چمچ چلاتے ہوئے ایک دو منٹ بھونیں۔ اب ٹماٹو سوس ڈال کر دو منٹ پکائیں پھر اس میں دہی اور کریم ملا کر چمچ مستقل چلاتی رہیں۔ آنچ ہلکی کر کے دس منٹ دم پر رکھ دیں اور درمیان میں تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ چلاتی رہیں۔ چولہے سے اتار کر نمک اور کالی مرچ ملا لیں اب کڑاہی یا بھاری پیندے کی دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو تین منٹ تک گرم کر کے اس میں چکن کی بوٹیوں کو سنہرا ہونے تک فرائی کرلیں۔

آنچ ہلکی کر کے گرم مسالہ ڈالیں اور دو سے تین چمچ سوس ڈال کر خسک ہونے تک چکن کو فرائی کریں اب پہلے سے بنے ہوئے سوس میں شامل کر لیں۔ کارن فلور کو تین سے چار چمچ پانی میں ملا کر اس سوس میں ڈالیں' پانچ سے سات منٹ پکا کر گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں اور ہری پیاز کی پتیاں چھڑک کر ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

خوبانی کی چٹنی

اجزاء:۔ خشک خوبانی آدھا کلو' نمک حسب ذائقہ ' چینی آدھی پیالی' کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ' کلونجی آدھا چائے کا چمچ' لہسن (کسلا ہوا) دو جوئے' سفید سرکہ آدھی پیالی' کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب:۔ خوبانیوں کو دھو کر دو پیالی گرم پانی میں ایک سے دو گھنٹے کے لئے بھگو دیں پھر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔ لکڑی کے چمچ سے ہلکا ہلکا کچل کر احتیاط سے بیج نکال لیں اور دوبارہ سے چولہے پر رکھ کر اس میں چینی ڈالیں اور ہلکی آنچ کر کے دس سے بارہ منٹ تک پکائیں۔ فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں لہسن' کلونجی اور لال مرچوں کو ہلکا سا فرائی کر کے خوبانی پر ڈال دیں۔ چار سے پانچ منٹ پکا کر سرکہ ڈالیں' دو منٹ مزید پکائیں اور چولہے سے اتار لیں۔ مکمل ٹھنڈا ہونے پر نمک ملا لیں اور صاف و خشک جار میں محفوظ کر لیں۔

پائو بھاجی

اجزاء:۔ آلو (چھوٹے ٹکڑے کٹے ہوئے) آدھا کلو' ٹماٹر تین عدد درمیانے' مٹر ایک پالی' بند گوبھی (بارک کٹی ہوئی) ایک پیالی' پیاز (باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی' پسا ہوا درک ولہسن دو چائے کے چمچ' نمک حسب ذائقہ' پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ' سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ' رائی آدھا چائے کا چمچ' میتھی دانہ چند دانے' کلونجی آدھا چائے کا چمچ' گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ' کوکنگ آئل آدھی پیالی۔

گارنشنگ کے لئے:۔ ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) لیمو کا رس۔
ترکیب:۔ دیگچی میں آدھی پیالی پانی ڈال کر اس میں آلو' مٹر اور بند گوبھی کو درمیانی آنچ پر خشک ہونے تک ابالیں۔ ایک علیحدہ دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں اور اس میں ادرک و لہسن اور ہری مرچیں ڈال کر ایک سے دو منٹ چمچ چلائیں پھر ٹماٹر ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھونیں۔ اب اس میں ابلی ہوئی سبزیاں ڈال کر لال مرچ' رئی' کلونجی' میتھی دانہ اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں' لکڑی کے چمچ کی مدد سے ہلکے ہلکے کچل لیں پھر اس میں آدھی پیالی پانی اور نمک شامل کر دیں۔ تین سے چار منٹ تک پکانے کے بعد گرم مسالہ' لیموں کا رس اور ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔ چپاتی یا کڑک ڈبل روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

پالک پنیر
اجراء:۔ پالک ایک کلو' کانج چیز (چوکور ٹکڑے) 200 گرام' نمک حسب ذائقہ' پیاز (موٹی کٹی ہوئی) ایک عدد درمیانی' پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ' ہری مرچیں تین سے چار عدد۔
بگھار کے لئے:۔ ثابت لال مرچیں چار سے چھ عدد' لہسن (باریک کٹا ہوا) چار سے چھ جوئے' کوکنگ آئل آدھی پیالی۔

ترکیب:۔ پالک کو اچھی طرح صاف دھو کر باریک کاٹ لیں' دیگچی میں ڈال کر اس میں پیاز' ہری مرچیں اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ جب اس کا پانی خشک ہو جائے تو ٹھنڈا کر کے پیس لیں۔ فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ درمیانی آنچ پر گرم کر کے پنیر کے ٹکڑوں کو تیز آنچ آنچ پر فرائی کر کے نکال لیں۔ ایک کھلے منہ کے پیالے میں ٹھنڈے پانی میں بقیہ ہلدی ڈال کر ان پنیر کے ٹکڑوں کو بھی اس میں ڈال دیں۔

پسی ہوئی پالک کو دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں اور پنیر کے ٹکڑوں کو پانی میں سے نکال کر اس میں ڈال دیں۔ اب کڑھائی میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ درمیانی آنچ پر گرم کر کے لہسن اور لال مرچوں کو فرائی کر کے پالک پر تڑکا لگا دیں۔ نمک ڈال کر تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر دم لگا کر اتارلیں۔ زیادہ مزیدار بنانے کے لئے اتارتے ہوئے آدھی پیالی فریش کریم ڈال دیں۔ گرما گرما چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

من پسند انڈے

اجراء:۔ انڈے (سخت ابلے ہوئے) 6 عدد' پیاز (کتری ہوئی) ایک عدد' ہری مرچ (باری کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچ' لہسن (باریک کترا ہوا) چار جوے' ادرک (باریک کتری ہوئی) ایک کھانے کا چمچ' املی کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ' ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ' ثابت کالی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ' شکر ایک چائے کا چمچ' سویا سوس دو کھانے کے چمچ' ثابت سرخ مرچ 6 عدد' نمک حسب ذائقہ' کوکنگ آئل ایک پائو

ترکیب:۔ کالی مرچ اور ثابت دھنیا موٹا موٹا کوٹ لیں اور فرائنگ پین میں کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں ادرک' لہسن' ثابت دھنیا اور کالی مرچ ڈال کر بھونیں' خوشبو آنے لگے تو اس میں املی کا پیسٹ' چینی' ثابت سرخ مرچ' ہری مرچیں' سویاسوس اور آدھا کپ پانی ملا کر پکنے دیں۔ جب ابال آ جائے تو ابلے ہوئے انڈوں کے درمیان سے دو ٹکڑے کر کے آہستگی سے پین میں رکھتی جائیں اور ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں اور پھر باریک کتری ہوئی پیاز چھڑ کر مزید پانچ منٹ تک دم لگا کر اتار لیں۔

خشخاش بھرے پراٹھے

اجزاء:۔ آٹا آدھا کلو' میدہ150 گرام' قیمہ (ابال کر گلا لیں) 250 گرام' خشخاش 250 گرام' ثابت دھنیا (کوٹ کر) ایک چائے کا چمچ' اناردانہ ایک چائے کا چمچ' سفید زیدہ ایک چائے کا چمچ' پسی سرخ مرچ حسب پسند' نمک حسب ذائقہ' پیاز (بارک کٹی ہوئی) ایک عدد' ہرا دھنیا آدھی گٹھی' پودینہ آدھی گٹھی' ہری مرچ تین عدد' کوکنگ آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:۔ سب سے پہلے خشخاش کو صاف کر کے دھوئیں اور پھر سل پر باریک پیس لیں۔ اب اس میں نمک' ہری مرچ' پسی سرخ مرچ' ہرا دھنیا' پودینہ' انار دانہ' سفید زیرہ' پیاز' ثابت دھنیا اور ابلا ہوا قیمہ خوب اچھی طرح مکس کر لیں۔ کسی کڑاہی میں ڈالڈا کوکن آئل گرم کر کے اس میں خشخاش اور قیمے کا آمیزہ ڈال کر بھون لیں اور تیار ہونے پر علیحدہ رکھ لیں۔ آٹے میں نمک اور میدہ ملا کر گوندھ لیں اور گیلے ملیل کے کپڑے سے ڈھانپ کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ مناسب سائز کے پیڑے بنا کر اہیں بیل لیں اور ایک پرت پر بھنا ہوا مسالہ پھیلا کر اوپر سے دوسری پرت رکھ کر کناروں کو اچھی طرح بند کر کے ہلکے ہاتھ سے بیل کر برابر کریں اور توے پر ڈالڈا کوکنگ آئل میں تلتی جائیں' چنٹی کے ساتھ بڑا مزا دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |