نہال ہاشمی کو جیل کے اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ

نہال ہاشمی کو گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کیا گیا توپہلے دن ہی ان کی حالت بگڑگئی تھی۔


Saleh Mughal February 06, 2018
نہال ہاشمی کو گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کیا گیا توپہلے دن ہی ان کی حالت بگڑگئی تھی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: توہین عدالت کیس میں قیدمسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوسابق سینیٹر نہال ہاشمی کوطبی عملے کے زیر نگرانی جیل کے اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

توہین عدالت کیس میں قید نہال ہاشمی کو گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کیا گیا توپہلے دن ہی ان کی حالت بگڑگئی اورانھیں ہنگامی بنیادوں پراسپتال منتقل کرنے کے بعد مسلسل3 دن تک راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی اورپمزکے ماہر امراض قلب کی ٹیموں کوجیل طلب کرکے معائنہ کیا جاتا رہا تاہم سینیٹر نہال ہاشمی کوطبی عملے کے زیر نگرانی جیل کے اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں