10 ہزار فیکلٹی ممبران کو پی ایچ ڈی کرانے کا فیصلہ
پاکستان اور امریکا کے مابین نالج کاریڈور منصوبے کے تحت تمام تراخراجات ایچ ای سی برداشت کریگا۔
ISLAMABAD:
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک بھرکی جامعات میں تدریسی خدمات انجام دینے والے نان پی ایچ ڈی تدریسی ملازمین کوامریکی جامعات میں اسکالرشپ پر پی ایچ ڈی کی تعلیم دلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اس فیصلے کے تحت اگلے 10سال میں10 ہزارفیکلٹی ممبران کوپی ایچ ڈی کی تعلیم دلائی جائیگی جبکہ پہلے مرحلے میں 15سو پاکستانیوں کو اسکالرشپس دی جائیں گی۔
''پاک امریکا علمی راہ داری'' کے عنوان سے شر وع کرائے گئے منصوبے میں شرکت اور اسکالرشپ کے حصول کیلیے ایچ ای سی کی جانب سے ملکی جامعات کے وائس چانسلرزکو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیاگیا۔
ایکسپریس کودستیاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مشیر پروفیسر محمودالحسن بٹ کی جانب سے ملک بھر کی 180کے قریب جامعات کے وائس چانسلرزکے نام جاری مراسلہ نمبر (No-1-11/HEC/Consultatnt/2018) میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین نالج کاریڈور منصوبے کے تحت تمام تراخراجات ایچ ای سی برداشت کریگا۔