پشاور جی ٹی روڈ پر ہشت نگری کے قریب دھماکا 2 افراد زخمی

دھماکا اسلحہ کی دکان کے باہر ہوا جس سے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔


ویب ڈیسک March 27, 2013
دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

جی ٹی روڈ پر ہشت نگری کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا اسلحہ کی دکان کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے اور کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا تاہم دھماکے کی نوعیت کا اب تک تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں