خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث2ملزمان گرفتار

عبدالغفور نے مہناز کو اغوا کرکے خالدپرویزکو50ہزارروپے کے عوض فروخت کردیا

ملزم عبدالغفور نے4 سال قبل پنجاب کے علاقے خانپور میں اپنی بہن کو فروخت کرنے پر ہونے والے جھگڑے میں ماں اور بہن کو قتل کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

الفلاح پولیس نے خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر کے مغویہ خاتون کوبازیاب کرلیا۔

ایک ملزم نے چند سال قبل اپنی ماں اور بہن کو بھی قتل کیا تھا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الفلاح سرفراز گوندل نے لانڈھی میزان کانٹے کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر16فروری کو اغوا کی جانے والی خاتون مہناز بی بی زوجہ ہاشم کو بازیاب کر کے 2ملزمان عبدالغفور اور خالد پرویز کو گرفتار کرلیا ، سرفراز گوندل نے بتایا کہ ملزم عبدالغفور کے پاس مغویہ مہناز کا شوہر کام کرتا تھا اورملزم عبدالغفور شوہر کے ایکسیڈنٹ کا بہانہ بنا کر مہناز کو اپنے ہمراہ لے گیا اور خالد پرویز کو50ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا۔




انھوں نے بتایا کہ مغویہ کی بازیابی موبائل فون لوکیشن کے ذریعے کی گئی جبکہ ملزم عبدالغفور نے4سال قبل پنجاب کے علاقے خانپور میں اپنی بہن کو فروخت کرنے پر ہونے والے جھگڑے میں ماں اور بہن کو قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم نے مہناز سے قبل شکیلہ نامی خاتون کو بھی اغوا کے بعد فروخت کر دیا تھا جسے فیصل آباد سے بازیاب کرایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث ہے اور اس حوالے سے گروہ میں شامل دیگر افراد کی بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔
Load Next Story