میٹرک بورڈ طلبہ کی سہولت کیلئے ’’سوالیہ فارمیٹ‘‘ تبدیل
صبح میٹرک سائنس جبکہ دوپہرمیں میٹرک جنرل گروپ کاپرچہ لیاجائے گا۔
SYDNEY:
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے طلبہ وطالبات کی سہولت کے لیے عرصہ دراز سے استعمال ہونیوالے ''سوالیہ فارمیٹ'' (سوالات کی ترتیب)پرچے کی ہیئت تبدیل کردی ہے اور8 اپریل سے شروع ہونے والے نویں اوردسویں کے سالانہ امتحانات میں ''اردواورانگریزی''دونوں زبانوں میں سوالات صفحے کے ایک ہی رخ پردینے کافیصلہ کیاگیا ہے اوراس مقصد کے لیے امتحانی پرچے کا سائز بڑھاتے ہوئے اس کی لمبائی زیادہ کردی گئی ہے تاہم پرچے کے الفاظ کے ''فونٹ سائز''میں ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
صبح میٹرک سائنس جبکہ دوپہرمیں میٹرک جنرل گروپ کاپرچہ لیاجائے گا ، دو اوقات میں پرچے لینے کابنیادی مقصدانتخابات سے قبل امتحانات ختم کرناہے ،یاد رہے کہ گزشتہ برس امتحانات صرف صبح میں لیے گئے تھے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ذرائع نے ''ایکسپریس''کوبتایا کہ اس فیصلے سے نہ صرف طلبا بلکہ امتحانی کاپیاں جانچنے والے اساتذہ کاوقت بھی بچے گا جبکہ بورڈ کوچھپائی کی مد میں اخراجات کی بچت ہوگی ،انھوں نے بتا یا کہ بورڈ کی جانب سے امتحانات صبح اوردوپہرمختلف اوقات میں لیے جائیں گے ۔