متحدہ پاکستان میں اختلافات فاروق ستار کا آج اہم انکشاف کا اعلان

آج وہ بات بتانے جارہا ہوں جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کی، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

15 ماہ سے جو بات نہیں کی تھی وہ آج اجلاس میں کروں گا ۔فاروق ستار ؛ فوٹوفائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وڈیو پیغام کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں وہ اہم انکشاف کرنے والے ہیں لہٰذا زیادہ سے زیادہ کارکنان اجلاس میں شرکت کریں۔

فاروق ستار نے وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس آج پی آئی بی کالونی کے کے ایم سی گراؤنڈ میں منعقد کیاجارہا ہے، تمام کارکنان اس اجلاس میں ضرور شریک ہوں کیونکہ 15 ماہ سے جو بات نہیں کی تھی وہ آج اجلاس میں کروں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: متحدہ پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم


فاروق ستار نے کہا کہ آج میں وہ بات بتانے جارہا ہوں جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کی۔ پندرہ مہینوں سے فیصلوں میں کیا رکاوٹ تھی، یہ سینیٹ کے الیکشن یا کسی ایک فرد کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا مسئلہ نہیں ہے، دراصل بات کچھ اور ہے اور یہی بات میں آج ہونے والے اجلاس میں بتاؤں گا۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کارکنان اجلاس میں ضرور شریک ہوکر اپنی بےمثال یک جہتی کا مظاہرہ کریں۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی ارکان کو معطل کردیا

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر ایم کیوایم پاکستان میں اختلافات ہوگئے اور ایم کیوایم پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔
Load Next Story