صدرمملکت نے الیکشن ایکٹ کی فاٹا تک توسیع دے دی
الیکشن کمیشن نے فاٹا کی چارسینیٹ کی نشستوں پرانتخاب کا شیڈول تیارکرلیا
ISLAMABAD:
صدرمملکت ممنون حسین نے الیکشن ایکٹ کی فاٹا تک توسیع دے دی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے الیکشن ایکٹ کی اسلام آباد کے بعد اب فاٹا تک توسیع دے دی۔ الیکشن ایکٹ کی توسیع سے متعلق نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کوموصول ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فاٹا کی چارسینیٹ کی نشستوں پرانتخاب کا شیڈول تیارکرلیا اور ان چار نشستوں پر پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری
الیکشن کوآرڈی نیشن ونگ نے شیڈول منظوری کیلیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، الیکشن کمیشن نے فاٹا تک الیکشن ایکٹ کی توسیع نہ ہونے پرسینیٹ شیڈول روک لیا تھا۔
واضح رہے کہ صدرمملکت نے الیکشن ایکٹ کی اسلام آباد تک توسیع کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد اسلام آباد کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا تھا۔