فوجی عدالت سے عمر قید پانے والے 14 ملزمان کی سزا پرعملدرآمد روک دیا گیا

فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزمان پر 2005 میں گلگت میں رینجرز پر فائرنگ کا الزام ہے


ویب ڈیسک February 06, 2018
فائرنگ کے دوران دو رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے عمر قید پانے والے 14 ملزمان کی سزا پر عملدرآمد تاحکم ثانی روک دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق2005 میں گلگت میں مسلح افراد نے رینجرز پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے ۔ فوجی عدالت نے مقدمے میں 14 افراد کو غلام عباس، ممتاز احمد، محمد عباس، شبیر رضوی، علی رحمت، بلال حسین ، جمیل، جمیل حیدر، طارق اختر، حسین، زاہد علی، مجاہد حسین، صفدر علی، اور یعقوب عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 3 ملزمان کی پھانسی پرعمل روکنے کا حکم

ملزمان نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں چیلنج کیا تھا تاہم عدالت عالیہ نے معاملہ دائرہ اختیار سے باہر ہونے پر اپیلیں خارج کردی تھیں۔ ملزمان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت عظمیٰ نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سزاؤں پر عملدرآمد تاحکم ثانی روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں