کراچی ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 20 روپے لیٹر اضافے کا اعلان
ہول سیلرز کو نئی قیمت 90 روپے فی لیٹر پر دودھ فراہم کریں گے، ڈیری فارمرز
ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھانے کا اعلان کردیا جس کے بعد اب نئی قیمت 85 سے بڑھ کر 105 روپے ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی نئی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے فی لیٹر دودھ پر 20 روپے کا اضافہ کردیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیری فارمرز 90 روپے فی لیٹر قیمت پر ہول سیلرز کو دودھ فراہم کریں گے اور اس طرح خوردہ فروش تک پہنچتے ہوئے دودھ کی قیمت 105 روپے ہوجائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا اعلان
دوسری جانب ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت بڑھانے کی سفارش سامنے آنے پر ریٹیلرز نے بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے سے متعلق کمشنر ہاؤس میں ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔