کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی 17900 پوائنٹس کی حد بحال

حکومتی مالیاتی اداروں اور انسٹی ٹیوشنز کی خریداری، انڈیکس 54 پوائنٹس بڑھ کر 17926 کی سطح تک پہنچ گیا۔


Business Reporter March 28, 2013
156کمپنیوں کے دام میں کمی، مارکیٹ سرمائے میں 21 ارب 58 کروڑ کا اضافہ، 14کروڑ 80 لاکھ حصص کا لین دین۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروباری سرگرمیوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں 17900 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

تیزی کے باوجود 48.90 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوگئی تاہم مارکیٹ سرمایہ میں21 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، حکومتی مالیاتی اداروں اور انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث بدھ کو کاروبار کی ابتدا مثبت زون میں ہوئی اور انڈیکس ایک موقع پر 18003.71 پوائنٹس تک بلند ہوگیا تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس53.99 پوائنٹس کے اضافے سے 17926.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس24.26 پوائنٹس کے اضافے سے 14189.57 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس92.01 پوائنٹس کی تیزی سے 31210.54 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس62.24 پوائنٹس اضافے سے 12615.57 پوائنٹس پر بند ہوا، 320 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے139 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہوا اور156 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی رہی جبکہ25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ مستحکم رہے۔



مارکیٹ سرمایہ 21ارب 58کروڑ61لاکھ 15ہزار500 روپے بڑھ کر43 کھرب82ارب50 کروڑ 72لاکھ 69 ہزار608 روپے ہوگیا،کاروباری حجم منگل کے مقابلے میں ایک فیصدکم رہا اور مجموعی طور پر 14 کروڑ 80 لاکھ 69 ہزار 470 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ منگل کو14 کروڑ95 لاکھ73 ہزار 440 شیئرز کی خرید وفروخت ہوئی تھی۔

پی آئی اے سی کی سرگرمیاں1 کروڑ 22 لاکھ 72 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 29 پیسے کمی سے 7.11 روپے جبکہ پی ٹی سی ایل اے کی سرگرمیاں1 کروڑ 20 لاکھ 99 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سے19.70 روپے پر بند ہوئی، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 250 روپے بڑھ کر5250 اوراٹک ریفائنری کے حصص کی قیمت 8.21 روپے کے اضافے سے201.98 روپے پر بند ہوئی، نمایاں کمی کولگیٹ پامولیو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت86.80 روپے کی کمی سے 1658.20 روپے جبکہ فضل ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 11.53 روپے گھٹ کر219.08 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں