سلمان بٹ ڈھاکا پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے

سلمان بٹ ڈھاکا پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے


AFP February 07, 2018
سلمان بٹ ڈھاکا پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے فوٹو: اے ایف پی/فائل

LONDON: سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ ڈھاکا پریمیئر لیگ کھیلنے کیلیے بنگلہ دیش پہنچ گئے۔

سلمان بٹ کو پی سی بی کی جانب سے اس ایونٹ کیلیے کلیئرنس پہلے ہی مل چکی تھی، ڈھاکا پریمیئر لیگ 20 مارچ تک جاری رہے گی جس میں سلمان محمڈن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا اس لیگ میں ڈیبیو بدھ کے روز برادرز یونین سے میچ سے ہوگا۔ محمڈن کلب کے آفیشل وسیم خان نے کہاکہ ہمیں لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین کی تلاش تھی اور سلمان بٹ اس ذمہ داری کیلیے انتہائی موزوں ہیں۔

جہاں تک بات ان پر فکسنگ کیس میں عائد پابندی کی ہے تو وہ ماضی کی بات ہوچکی، سلمان بٹ کو کلیئر ہوئے عرصہ ہوچکا، ہم نہیں سمجھتے کہ اس حوالے سے کوئی مسئلہ ہوگا۔ ڈھاکا پریمیئر لیگ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ ہے جس میں کئی انٹرنیشنل اسٹارز شرکت کرتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔