جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا

تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیروکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، فوٹو:فائل

KARACHI:
جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس منصورعلی شاہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیروکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدرمملکت ممنون حسین نے جسٹس منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اورجسٹس محمد یاورعلی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی تھی۔
Load Next Story