مسئلہ کشمیر سے اقوام متحدہ کی ساکھ خراب ہو رہی ہے ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کو زیادہ جوابدہ ہونا چاہیے، پاکستانی مستقل مندوب


ویب ڈیسک February 07, 2018
سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کو زیادہ جوابدہ ہونا چاہیے، پاکستانی مستقل مندوب فوٹو:فائل

HYDERABAD: اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے اقوام متحدہ کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا چاہیے، قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی دستے پاکستان فراہم کر رہا ہے، سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کو زیادہ جوابدہ ہونا چاہیے، سلامتی کونسل کے جمہوری اور نمائندہ کردار کیلئے احتساب کا معیار بہتر کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |