زینب کے قاتل کو سر عام سزائے موت دینے پر حکومت نے شرعی رائے مانگ لی

اسلامی نظریاتی کونسل نے معاملے پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا


ویب ڈیسک February 07, 2018
اسلامی نظریاتی کونسل نے معاملے پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا فوٹو:فائل

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کم سن زینب کے قاتل کو سر عام سزائے موت دینے پر انتظامیہ نے شرعی رائے مانگ لی۔

سینیٹ میں زینب کے قاتل عمران علی کو سرعام سزائے موت دینے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بل پیش کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے عمران کو سر عام سزائے موت دینے کے مسئلے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے مانگ لی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے معاملے پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ کونسل کا اجلاس کل ہوگا جس میں سرعام سزائے موت پر اسلامی احکامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زینب کا قاتل گرفتارکرلیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ بچی کے قاتل عمران علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے سرعام سزائے موت دینے اور عبرت کا نشان بنانے کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔