عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں شہباز شریف

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں نہ اسپتال بنایا نہ اسکول، وزیراعلیٰ پ


ویب ڈیسک February 07, 2018
عمران خان نے خیبرپختونخوا میں نہ اسپتال بنایا نہ اسکول، وزیراعلیٰ پنجاب ،فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے ہیں انہوں نے خیبرپختونخوا میں اسپتال بنائے نہ اسکول تعمیر کیے۔

ملتان میں کڈنی سینٹر کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےتحریک انصاف کے سربراہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا میں بجلی کی پیدوار بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ ایک واٹ بھی پیدا نہیں کرسکے جب کہ میٹرو بس پر تنقید کرنے والے آج خود میٹرو بنانے کے لیے روڈ کھود کر بیٹھیں ہیں مگر ان سے میٹرو بن نہیں رہی، اگر ہمیں موقع ملا تو پشاور میں میٹرو بناکردکھائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسما قتل کیس میں خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی بہت اعلیٰ رہی، عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں اور اگر وہ ایسا نہ کرسکے تو ہم ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسٹیٹ آف دی آرٹ برن سینٹر ، ڈی ایچ کیو اور اسٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی سنٹر کا افتتاح کیا اور میں 150 سے زائد ڈائیلسز مشینوں کا اعلان کرتا ہوں جب کہ چلڈرن کمپلیکس میں بچوں کے دل کا بہترین سرجن بھرتی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔