کرپشن کے الزام میں رکن اسمبلی اظہار کھوسہ 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اظہار حسین کھوسہ پر قومی خزانہ کو 28کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے،نیب


ویب ڈیسک February 07, 2018
اظہار حسین کھوسہ پر قومی خزانہ کو 28کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے،نیب۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اظہار حسین کھوسہ کو گندم خردبرد کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جب کہ عدالت نے انکوائری مکمل نہ ہونے پر نیب کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو انکوائری کے بعد ریفرنس دائر کرنا چاہیے تھا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو انکوائری رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی یقینی دہانی کرائی جس کے بعد احتساب عدالت نے میر اظہار حسین کھوسہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ اظہار حسین کھوسہ پر وزارت خوراک کے دوران قومی خزانہ کو 28کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں