اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑدیا ہے خواجہ آصف

پاک سرزمین سے بڑی حد تک طالبان کا صفایا کردیا گیا ہے،خواجہ آصف


ویب ڈیسک February 08, 2018
آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکےدیکھ لیں،خواجہ آصف، فوٹو: فائل

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑدیا ہے اور اس سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کل تک' میں میزبان جاوید چوہدری کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑدیا ہے اور اس سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا،میں اب بھی نجی کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہوں تاہم میری اہلیت کا معاملہ عدالت میں ہے جس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک سرزمین سے بڑی حد تک طالبان کا صفایا کردیا گیا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ہم نے اپنے ملک کو دہشت گردی کے عذاب سے کافی حد تک نکال لیا ہے اور امید ہے 100 فیصد کامیابی حاصل کرلیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن کی راہ میں رکاوٹ صرف اور صرف کابل پر حکمرانی ہے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو وہاں کی حکومت طالبان کا سیاسی حل تلاش کرسکتی ہے تاہم ایک بات طے ہے کہ فوجی کارروائیاں افغان مسئلے کا حل نہیں ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ 2008 میں پیپلزپارٹی آصف زرداری کےساتھ نہیں تھی جب کہ پیپلزپارٹی حکومت بےنظیربھٹوکےقاتلوں تک پہنچ سکتی تھی، آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکے دیکھ لیں. انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پرویز مشرف کےاقدامات کی توثیق کرنےکی درخواست کی اور مخدوم امین فہیم کوقبول نہ کرنے کا اسکرپٹ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔