فاروق ستار نے سینیٹ امیدواروں کیلیے نئے نام فائنل کردیے

ایم کیوایم میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر اختلافات برقرار

ایم کیوایم میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر اختلافات برقرار- فوٹو: فائل

ایم کیوایم میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر اختلافات برقرار ہے جب کہ فاروق ستار نے 6 نئے نام فائنل کرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی، رابطہ کمیٹی کسی صورت کامران ٹیسوری کو سینیٹر کے لیے تیار نہیں جب کہ فاروق ستار بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔


گزشتہ روز بھی پارٹی میں دو مختلف رائے سامنے آنے کے بعد فاروق ستار نے بی آئی بی کالونی میں ورکرز کنونشن کا اجلاس بلالیا تھا جب کہ رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں ہی اجلاس کیا، بعد ازاں عامر خان سمیت پوری رابطہ کمیٹی بی آئی بی کالونی آئی لیکن کئی گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد بھی فاروق ستار کو منانے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سینیٹ کے لیے جن ناموں کو فائنل کیا ہے ان میں کامران ٹیسوری، انصار نقوی ، فرحان چشتی ، نگہت مرزا، خواجہ سہیل منصور اور احمد چنائے شامل ہیں جب کہ فاروق ستار نے سینیٹ امیدواروں کو کاغذات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Load Next Story