سنگا کارا نے ٹیسٹ کرکٹ کے احیاء کے لیے آواز اٹھا دی

نوجوان پلیئرز کو ٹیسٹ کرکٹ کی جانب راغب کرنے کیلیے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے، سابق سری لنکن کپتان


نوجوان پلیئرز کو ٹیسٹ کرکٹ کی جانب راغب کرنے کیلیے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے، سابق سری لنکن کپتان . فوٹو : فائل

KARACHI: سابق سری لنکن کپتان سنگا کارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں تمام ممالک کے لیے کم از کم میچ فیس مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی امریکا، چین اور دیگر ممالک میں کرکٹ کو متعارف کروانے کے لیے بہترین فارمیٹ ہے، ابتدا سے ہی یہ کرکٹ کے ایک عظیم ستون کے طور پر ابھرا ہے تاہم اس کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں، جیسے کہ زیادہ تر نوجوان پلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ کی بجائے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

سنگاکارا نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے تمام ممالک کی ٹیموں کے لیے ٹیسٹ میچز میں کم از کم فیس کی حد مقرر کرنے کی ضرورت ہے، بڑی ٹیموں کے کھلاڑی اب بھی معقول معاوضہ وصول کرتے ہیں تاہم دیگر ٹیموں کے پلیئرز پیسے کمانے کے لیے مختصر فارمیٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ پلیئرز اور شائقین کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے، کھیل میں مطابقت نہ صرف کھیل کے فروغ بلکہ اس کی بقاء کے لیے بھی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔