زبیدہ جلال عرفان مگسی قاضی اسد ن لیگ میں شامل حکومت ہم بنائیں گے نواز شریف
سیف الدین کھوسہ ’تائب‘ہوگئے والد ذوالفقارکھوسہ سے معافی مانگ لی، جمہوریت میں رکاوٹ پیدا کرنا سنگین قومی جرم ہے. ن لیگ
مسلم لیگ (ق) کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال،سندھ سے ق لیگ کے سابق صوبائی وزیر عرفان گل مگسی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر تعلیم قاضی اسد نے نواز شریف سے الگ الگ ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔
زبیدہ جلال نے نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ثنااللہ زہری، لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ بھی موجود تھے ۔ نواز شریف نے زبیدہ جلال کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کیااور کہا کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں چوروں اورلٹیروں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے۔
ڈاکٹر عرفان گل مگسی نے نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا اور نواز شریف کو ٹنڈوالہ یار میں جلسہ عام سے خطاب کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔ قاضی اسد سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ انتخابات میں وفاق سمیت ملک بھر میں حکومت بنائیں گے۔
گجرات سے نمائندہ ایکسپریس نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات کے دوران چوہدری پرویزالٰہی اور چوہدری وجاہت کے قریبی ساتھی چوہدری نصیر عباس آف سدھ ، چوہدری ولایت اویس آف ڈوئیاں اور چوہدری محمد اخترق لیگ چھوڑ کرمسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ملکوں کی خودمختاری اور قوموں کے وقار و احترام میں اضافے کا سبب بنتا ہے،دریں اثنا سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ اپنے والد سے معافی مانگ کر دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔