خاتون افسر ہراساں کرتی ہے مرد افسر کی درخواست

انسداد ہراسیت محتسب نے فریقین سے جواب طلب کر لیا، نوٹس جاری


ثاقب بشیر February 08, 2018
انسداد ہراسیت محتسب نے فریقین سے جواب طلب کر لیا، نوٹس جاری۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں مرد افسر نے خاتون افسر کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کردی۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں صوبہ پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے (مرد) افسر نے خاتون افسر کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کردی تاہم محتسب نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

درخواست ملٹی سیکٹرول نیوٹریشن سنٹر(ایم ایس این سی )پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (پنجاب) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید حسین حیدرکی جانب سے دائرکی گئی۔

درخواست گزار نے محتسب کو تحریری طور پر آگاہ کیاکہ خاتون افسر کا دعویٰ ہے کہ اس کا تعلق سرینگرسے ہے اور اس کے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیساتھ تعلقات ہیں۔وہ بدتمیزی کرتی ہیں، دھمکیاں دیتی ہیں۔

محتسب نے ممبر پلاننگ اینڈ ڈپارٹمنٹ (پنجاب) شبانہ حیدر، ملٹی سیکٹرول نیوٹریشن سنٹرسے فاطمہ شاہ، ملٹی سیکٹرول نیوٹریشن سنٹرکنزا باجوہ، پلاننگ اینڈ ڈپارٹمنٹ بورڈ اور چیئرمین کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں