دہشتگردی اورانتہاپسندی صرف مسلم دنیا تک محدود نہیں بلاول بھٹو

ہم متحد نہ ہوئے تو بے تحاشا نقصانات برداشت کرنا پڑیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک February 08, 2018
خطے میں دہشتگردی نے سیاسی اورسماجی توازن کو شدید نقصان پہنچایا، بلاول: فوٹو: فائل

KOLKATA: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی صرف مسلم دنیا تک محدود نہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جذبات میں اضافہ ہورہا ہے، حقیقی جمہوریت ہی انتہاپسندی سے نمٹ سکتی ہے، آئیڈیاز کی سب سے بڑی جنگ اعتدال پسندی اور انتہاپسندی کے درمیان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی صرف مسلم دنیا تک محدود نہیں، خطے میں دہشت گردی نے سیاسی اورسماجی توازن کو شدید نقصان پہنچایا اوردہشتگردی، غیرمساوی سلوک ، موسمیاتی تبدیلی نے دنیا کو ہلا کررکھ دیا جب کہ ہم آج متحد نہ ہوئے توبے تحاشا نقصانات برداشت کرنا پڑیں گے۔

دوسری جانب ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طالبان پاکستان کی نہیں بلکہ امریکا کی پیداوار ہیں، امریکا نے افغان جنگ میں پاکستان کو زبردستی دھکیلا، افغانستان کا 75 فیصد علاقہ آج بھی مقامی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ امریکی امداد کی بندش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امداد نہ دینا امریکا کی صوابدید ہے لیکن کولیشن سپورٹ فنڈ کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔