ایم کیو ایم میں اختلافات کا سندھ کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا خورشید شاہ

ایم کیو ایم کی وجہ سے سندھ کے عوام نہیں رل سکتی، خورشید شاہ


ویب ڈیسک February 08, 2018
ایم کیو ایم کی وجہ سے سندھ کے عوام نہیں رل سکتی، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں بہت بڑی دراڑیں پڑچکی ہیں تاہم اس کا سندھ کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جب پارٹی ٹوٹتی ہے تو اس میں دراڑیں پڑتی ہیں اور ایم کیو ایم میں بہت بڑی دراڑیں پڑچکی ہیں تاہم ایم کیو ایم میں سامنے آنی والی گروپنگ کا سندھ کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ایم کیو ایم کے درمیان گروپنگ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وجہ سے سندھ کے عوام نہیں رل سکتے، سندھ کے عوام کے اپنے فیصلے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔