جعلی ڈگری پرنااہل قرارارکان الیکشن نہیں لڑسکتے محبوب انور

ایسے امیدوارسائن بورڈاتاردیں ورنہ ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پران کیخلاف کارروائی ہوگی

ایسے امیدوارسائن بورڈاتاردیں ورنہ ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پران کیخلاف کارروائی ہوگی فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب محبوب انورنے کہا ہے کہ جن اراکین کوعدالت نے جعلی ڈگری پرنااہل قراردیا ہے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ۔

لاہور میں پنجاب کے نئے الیکشن کمشنرمحبوب انور نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے دہری شہریت پر رکنیت ختم ہونیوالے اراکین بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔




انھوں نے کہا کہنااہل قرار دیے گئے ارکان اپنے سائن بورڈ اتاردیں ورنہ ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پرانکے خلاف کارروائی ہو گی ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے حوالے سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔عام انتخابات کے لیے تیاریاں اور انتظامات مکمل ہیں۔ عام انتخابات کے موقع پرسیکیورٹی کے حوالے جامع انتظامات کیے جائیں گے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پراضافی نفری تعینات کی جائے گی۔
Load Next Story