جتیندر پر کزن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

جتیندر نے 1971 میں ہوٹل کے کمرے میں مجھ پر جنسی حملہ کیا، ایف آئی آر میں موقف


ویب ڈیسک February 08, 2018
جتیندر نے مجھ سے اس وقت دست درازی کرنے کی کوشش کی جب میں 18 سال کی تھی، متاثرہ خاتون، فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکار جتیندر پر ان کی کزن نے ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جتیندر پر ان کی کزن نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جتیندر نے انہیں 47 برس قبل ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے ہماچل پردیش پولیس اسٹیشن میں جتیندر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

ہیما چل پردیش پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے جتیندر کے خلاف ہراساں کئے جانے پر دو صفحات پر مشتمل درخواست دی گئی تھی جس کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ خاتون نے کہا ہے کہ آج سے تقریباً 47 برس قبل جنوری 1971 میں جب وہ محض 18 برس کی تھیں اور جتیندر 28 برس کے تھے اس وقت ایک ہوٹل کے کمرے میں انہوں نے مجھ پر جنسی حملہ کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینت امان بھی جنسی ہراسانی کا شکار

دوسری جانب جتیندر کے وکیل رضوان صدیقی نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے موکل اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں اس کے علاوہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے مضحکہ خیزاور من گھڑت الزامات پر کسی عدالت کو قائل نہیں کیا جاسکتا۔

جتیندر پر یہ الزامات ہراسانی کے خلاف دنیا بھر میں مقبول مہم ''می ٹو''کے بعد سامنےآئے ہیں۔ اس مہم کے ذریعے سیکڑوں خواتین نے طاقتور لوگوں کی جانب سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کی بچوں کو جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی

واضح رہے کہ 75 سالہ اداکار جتیندر نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم سازی میں بھی اپنی صلاحتوں کا لوہا منوایا ہے۔ کزن کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے فی الحال جتیندر کا براہ راست کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔