پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلیے پاکستانی اسپانسرز میدان میں آگئے
پی سی بی نے زمبابوے میں سیریز کیلئے پاکستانی اسپانسرز کو آمادہ کر لیا ہے۔
ISLAMABAD:
پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلیے پاکستانی اسپانسرز نے دلچسپی ظاہر کی ہے، رواں سال پاکستان ٹیم کے شیڈول میں دورہ زمبابوے بھی شامل ہے۔
اگست اور ستمبر میں دونوں ٹیموں کو 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کو سیریز کیلیے اسپانسرز کے حصول میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے سیریز کے منسوخ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ سرگرم ہوا اور زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے اسپانسرز کو آمادہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی گذشتہ 2 سیریز پاکستانی اسپانسرزکے اشتراک سے ہی ممکن ہو سکی تھیں۔