146جماعتوں کوانتخابی نشانات الاٹ کرنیکانوٹیفکیشن جاری

پیپلزپارٹی کو 2تلوار،پی پی پارلیمنٹیرین تیر،ن لیگ شیر،تحریک انصاف کوبلے کانشان مل گیا


INP March 28, 2013
پیپلزپارٹی کو 2تلوار،پی پی پارلیمنٹیرین تیر،ن لیگ شیر،تحریک انصاف کوبلے کانشان مل گیا فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے 146 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

انتخابی نشانات کے حصول کیلیے درخواست گزار 146 میں سے 144 سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشانات 19 مارچ کو ای سی پی میں سماعت کے بعدالاٹ کیے گئے تھے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کو پیر کوانتخابی نشانات الاٹ کیے گئے۔

بدھ کوجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کو دوتلوار' پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کوتیر،مسلم لیگ (ن) کو شیر،تحریک انصاف کو کرکٹ بیٹ،مسلم لیگ (ق) کوسائیکل،ایم کیو ایم کوپتنگ، جماعت اسلامی کوترازو کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں