عدم تعاون پر معطل کرکٹر ناصر جمشید کیخلاف نئی چارج شیٹ جاری

کرکٹر کو 14 روز میں جواب جمع کروانا ہو گا۔


Sports Reporter February 08, 2018
کرکٹر کو 14 روز میں جواب جمع کروانا ہو گا،فوٹو:فائل

پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ میں عدم تعاون پر معطل کرکٹر ناصر جمشید کیخلاف نئی چارج شیٹ جاری کر دی، کرکٹر کو 14 روز میں جواب جمع کروانا ہو گا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی نئی چارج شیٹ میں ناصر جمشید پر فکسنگ کرنے اور ساتھی کھلاڑیوں کو اکسانے سمیت فکسرز کو معاونت فراہم کرنے کی شقیں شامل ہیں۔ ناصر جمشید کو نئی چارج شیٹ پر 14 روز میں جواب جمع کروانا ہو گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔