سندھ پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا حکم

فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیرچلنے والی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کی جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ


Staff Reporter March 28, 2013
فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیرچلنے والی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کی جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ فوٹو فائل

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے صوبے میں پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال اورفٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیرچلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی طرف سے متعلقہ محکموں کواحکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں کار رجسٹریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔



جاری احکام کے مطابق غیررجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی عائدکردی گئی ہے اور تمام شورومز کو شوروم رجسٹریشن کے بغیرنئی گاڑیوں کی فروخت سے بھی منع کیا گیا ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن ایک ماہ کے اندر یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں چھوٹے بچوں کے موٹر سائیکل چلانے، بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں