میانداد نے کوہلی کو دنیا کا ذہین اور بہترین بیٹسمین قرار دیدیا

کوہلی اپنی بہترین تکنیک کی بدولت مستقل رنز بنانے میں کامیاب رہتے ہیں،میانداد


ویب ڈیسک February 08, 2018
کوہلی اپنی بہترین تکنیک کی بدولت مستقل رنز بنارہے ہیں،میانداد،فوٹو:فائل

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا ذہین اور بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپتان اپنی تکنیک اور صلاحیتوں کی بدولت مشکل صورتحال میں ریسکیو کا کام کرتے ہوئے بازی پلٹ دیتے ہیں اور وہ ہمیشہ ٹیم کو کامیابی کے راستے پرگامزن کرتے ہیں جو کہ ایک 'بہترین' بیٹسمین کی نشانی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ویرات کوہلی پاکستان میں سنچری نہیں بنا سکتے، مکی آرتھر

مایہ ناز بیٹسمین نے کہا کہ کوہلی جب بھی بیٹنگ کرنے آتے ہیں وہ رنز کے انبار لگاتے ہیں ایسا نہیں کہ ایک بار زیادہ رنز بنائے اور پھر ناکام ہوگئے،اگر بیٹسمین کی تکینک خراب ہو تو وہ ایک بار زیادہ رنز بنالے گا لیکن وہ تسلسل برقرار نہیں رکھ سکتا لیکن کوہلی اپنی بہترین تکینک کی بدولت مستقل رنز بنانے میں کامیاب رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی جیسے بڑے بلے باز بہت جلد بولرز کی طاقت اور کمزوری کو پہچان کر اپنی تکنیک کو اس کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو بڑے مارجن سے کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔