اردن کے شاہ عبداللہ کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد

صدر ممنون حسین نے نورخان ایئربیس پہنچنے پر اردن کے شاہ عبداللہ کا استقبال کیا۔


ویب ڈیسک February 08, 2018
صدر ممنون حسین نے نورخان ایئربیس پہنچنے پر اردن کے شاہ عبداللہ کا استقبال کیا۔ فوٹو: پی آئی ٹی

اردن کے شاہ عبداللہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ صدر پاکستان ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ دورے پر نورخان ایئربیس پہنچے جہاں صدرممنون حسین نے ان کا استقبال کیا اور اردن کے شاہ کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اردن کے شاہ عبداللہ کے دورے سے دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے خصوصاً تجارت اورپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات کی تلاش کاموقع فراہم ہوگا۔



اس دوران اردن کے شاہ عبداللہ صدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دوطرفہ اورباہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں