آرمی چیف سے یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

جنرل مخائل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کو سراہا۔


ویب ڈیسک February 08, 2018
جنرل مخائل نے خطے میں امن کے لئے فوج کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین ملٹری کمیٹی یورپی یونین جنرل مخائل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل مخائل نے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔