واٹس ایپ پر اب رقم کی منتقلی بھی ہوسکے گی

نئے فیچر کے ذریعے صارفین محفوظ طریقے سے رقم منتقل کرسکیں گے۔


ویب ڈیسک February 08, 2018
یہ فیچر آزمائش کے آخری مراحل میں ہے اور فی الوقت صرف بی ٹا ورژن میں دستیاب ہے، فوٹو: فائل

پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن 'واٹس ایپ' صارفین کے لیے نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ 'ایزی پے منٹ' کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال بی ٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔



یہ خبر بھی پڑھیں: واٹس ایپ ویب کے 2 نئے زبردست فیچرز

یہ فیچر 'اٹیچمنٹ' میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے 'پے منٹ' کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں 'یو پی آئی' اکاؤنٹ کا لنک کھلے گا، اگر 'یوپی آئی' اکاؤنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ اکاونٹ لازمی بنانا ہوگا۔



رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر آزمائش کے آخری مراحل میں ہے اور اسے مکمل ٹیسٹ کے بعد اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔